پاکستانی طالبہ کا شاندار کارنامہ،بہترین مندوب کاایوارڈ جیت لیا

0
25

ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے۔پاکستانی طالبہ کا شاندار کارنامہ ،بیرون ملک جا کرایوارڈ جیت لیا۔
پاکستانی طالبہ رانیہ علی نے بہترین مندوب کا ایوارڈ جیت لیا۔رانیہ علی کو دبئی میں ہارورڈ ماڈل اقوام متحدہ کانفرنس میں ایوارڈ دیا گیا۔
رانیہ علی کا تعلق لرننگ الائنس انٹرنیشنل سکول سے ہے۔کانفرنس کا انعقاد ہارورڈ یونیورسٹی کے زیر اہتمام کیا گیا تھا۔کانفرنس میں 35 سے زائد ممالک کے تقریبا1ہزار سے زائد مندوبین نے شرکت کی ۔
رانیہ علی نے سفارتکاری اور تنقیدی سوچ کی غیر معمولی صلاحیتوں پر نمایاں کارکردگی دکھائی۔
ایوارڈ جیتنے کے بعد اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے رانیہ علی کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ میں نے دنیا کے سامنے وطن عزیز پاکستان کا مثبت تشخص پیش کیا۔

Leave a reply