پاکستانی طلباو طالبات کیلئے سکالرشپ پر تعلیم حاصل کرنے کا سنہری موقع

0
10

پاکستانی طلباو طالبات کیلئے سکالرشپ پر تعلیم حاصل کرنے کا سنہری موقع،پنجاب کےہونہار طلبا فارن سکالرشپ پر ڈپلومہ کیلئے جنوبی کوریا جا سکیں گے۔
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ اب پنجاب کے طلبا فارن سکالرشپ پر ڈپلومہ کیلئے جنوبی کوریا جا سکیں گے، جہاں جنوبی کوریا کی نمبر ون رینکنگ والی تنگوان یونیورسٹی طلباء کو 2 سالہ ڈپلومہ کروائے گی۔ ویلڈنگ، الیکٹریکل، آٹو موبائل انجینئرنگ، سافٹ وئیر، فوڈ، بیوٹی اور سوشل ورک سمیت دیگر ڈپلومہ کورسز کروانے کے حوالے سے پنجاب اور کوریا کے مابین ایم او یو ہو گیا۔
اس موقع پر کوریا کی جانب سےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی اور ہوم اکنامکس یونیورسٹی کی 20 طالبات کیلئے مکمل سکالرشپ فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ۔ کورین یونیورسٹی پاکستانی طلبا کو 70 فیصد سکالرشپ پر ڈپلومہ کورسز کروائے گی، تاہم کوریا میں داخلہ لینے کیلئے کورین زبان سیکھنا ضروری ہے، اس ضمن میں پنجاب کے ہر ضلع میں کورین لینگویج سنٹر بھی بنائے جائیں گے۔

Leave a reply