پاکستانی طلبا کیلئےبیرون ِملک داخلے کیلئےبھی ایم ڈی کیٹ لازمی قرار
ڈاکٹر بننے کے خواہشمند طلبا و طالبات کیلئے اہم خبر، بیرون ِملک میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہشمند پاکستانی طلبا کیلئے بھی ایم ڈی کیٹ لازمی قرار،پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے بیرون ممالک کے میڈیکل کالجز میں داخلہ کے خواہشمند پاکستانی طلبا کیلئے ایم ڈی کیٹ کے امتحان میں شرکت اور کامیابی کو لازمی قرار دیدیا۔
پی ایم ڈی سی کے ایگزیکٹوکمیٹی کے رکن جواد امین خان کا کہنا ہے کہ انٹرسائنس پری میڈیکل کا امتحان پاس کرنیوالے پاکستانی طالبعلم بیرون ملک کے میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلوں کیلئے پاکستانی ایجنٹوں کے ذریعے داخلے لیتے ہیں۔ان کالجوں میں داخلے کی کیا پالیسی ہوتی ہے اس کے بارے میں پی ایم ڈی سی کو کوئی علم نہیں ہوتا اور جو پاکستانی طالبعلم وہاں داخلہ حاصل کرتے ہیں، ان کے بارے میں بھی کوئی اعدادوشمار موجود نہیں ہوتے،اس لیے پی ایم ڈی سی نے فیصلہ کیا ہے کہ بیرون ملک کے میڈیکل کالجز میں جو طالبعلم ایم بی بی ایس یا بی ڈی ایس میں داخلے کیلئے رجوع کرے گا، پہلے وہ ایم ڈی کیٹ کے امتحان میں رجسٹریشن کرائے گا اور لازمی کامیابی حاصل کرے گا۔
ان طالبعلموں کے ایم ڈی کیٹ کے امتحان کیلئے پالیسی وضع کرلی گئی ہے، اس اقدام سے بیرون ملک میڈیکل کالجز میں داخلے لینے والے طالبعلموں کا نا صرف ڈیٹا مرتب ہوگا، بلکہ ایم ڈی کیٹ میں کامیابی کے بعد وہ جس ملک کے میڈیکل کالج میں داخلہ حاصل کریں گے، انہیں ایم ڈی کیٹ کے امتحان میں کامیابی کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔
یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب بیرون ممالک سے جو طالبعلم میڈیکل ایجوکیشن حاصل کرکے وطن واپس آئے گا اب ان کے ایکولینسی ٹیسٹ NUMS یونیورسٹی لے گی اور کامیاب ہونیوالوں کی کونسل میں بحیثیت ڈاکٹر رجسٹریشن کی جائے گی۔ آج کل بیرون ممالک سے میڈیکل تعلیم کے رجحان اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
بیرون ممالک کے کالجز میں میڈیکل کا نصاب پاکستانی میڈیکل نصاب سے بالکل مختلف ہے، اس لیے یہ ٹیسٹ ضروری ہے۔
پیکاقانون کی کس شک پراعتراض ہےبتایاجائے،عطااللہ تارڑ
فروری 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
اقتدار کی جنگ جنگل کی آگ بن چکی ہے:خواجہ سعد
جولائی 1, 2024 -
پنجاب اسمبلی کااجلاس معمول کے مطابق تاخیر کا شکار
اپریل 1, 2024 -
بالی ووڈکی سینئراداکارہ ریکھانےزندگی کی 70بہاریں دیکھ لیں
اکتوبر 10, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔