پاکستانی طلبا کیلئے خوشخبری: چین کی نئی ویزا کیٹیگری متعارف

0
2

چین جا کر تعلیم حاصل کرنیوالےپاکستانی طلبا کیلئے خوشخبری، چینی حکام نے نئی ویزا کیٹیگری متعارف کروا دی۔
چین نے سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی میں دلچسپی رکھنے والے پاکستانیوں اور دیگر غیر ملکی طلبا کیلئے نئی ویزا کیٹیگری متعارف کروا دی ہے۔
ایشیا نیوز نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق چین نے اعلان کیا کہ اس نے سائنس اور ٹیکنالوجی میں غیر ملکی ہنرمند نوجوانوں کیلئے ویزا کی ایک نئی قسم ’’کے ویزا‘‘ (K Visa) شامل کر لی ہے۔
چینی حکام نے غیر ملکی نوجوان کے داخلے اور اخراج کے انتظام سے متعلق ضوابط میں ترمیم کرنیوالے فیصلے کو جاری کرنے کیلئے سٹیٹ کونسل کے حکم نامے پر دستخط کر دئیے ہیں۔
کے ویزا عام ویزا کیٹیگری میں ایک نیا اضافہ ہے، جس کے قوانین یکم اکتوبر 2025 سے نافذ العمل ہوں گے، اسے وزارت انصاف، وزارت خارجہ، وزارت پبلک سیکیورٹی اور نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔
اس کیٹیگری کیلئے درخواست دہندگان کو سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کے شعبوں میں پیشہ ور ہونا چاہیے، یہ ایسے نوجوان طلبا و طالبات کیلئے ہے، جنہوں نے نامور یونیورسٹیوں یا تحقیقی اداروں سے بیچلر یا اس سے اوپر کی ڈگری حاصل کر رکھی ہو۔
کے ویزا رکھنے والوں کو تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی اور ثقافتی تبادلے جیسے شعبوں میں سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اجازت ہوگی۔

Leave a reply