پاکستانی عوام نےدہشتگردوں کےہاتھوں بہت نقصان اٹھایا،امریکا

0
111

امریکا نے بلوچستان میں حالیہ دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام نےانتہاپسندوں اوردہشتگردوں کےہاتھوں سےبہت نقصان اٹھایاہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کاکہناتھاکہ پاکستان اس وقت حالت جنگ میں ہے۔بلوچستان کےشہرموسیٰ خیل میں 23 بے گناہوں شہریوں کا قتل قابل مذمت ہے، بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، دہشت گرد حملوں میں سیکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔
میتھوملرکامزیدکہناتھاکہ پاکستان کی عوام نے انتہا پسندوں اور دہشتگردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے۔ ہم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہیں گے۔ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں امریکا اور پاکستان کے مشترکہ مفاد ہے۔
علاوہ ازیں سعودی وزارت خارجہ، برطانیہ اور یورپی یونین نے بھی بلوچستان میں دہشت گردوں کے ہاتھوں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

Leave a reply