پاکستانی فلم ’’موکلانی‘ ‘نے آسکر کا ہم پلہ عالمی ایوارڈ جیت لیا

پاکستانی فلم ’’موکلانی، دی لاسٹ موہناز‘‘ نے بین الاقوامی سطح پر تاریخی کامیابی سمیٹتے ہوئے جیکسن وائلڈ میڈیا ایوارڈ 2025 جیت لیا ۔
یہ فلم پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے بحران کے پس منظر میں منچھر جھیل کی مقامی ماہی گیر برادری موہنا کی جدوجہد کی داستان پیش کرتی ہے۔
فلم کے ہدایت کار جواد شریف کا کہناہے کہ تاریخ رقم ہوگئی، ہماری فلم ’’موکلانی‘‘ پہلی پاکستانی فیچر فلم ہے، جس نے جیکسن وائلڈ میڈیا ایوارڈز 2025 اپنے نام کیا ہے۔اس ایوارڈ کو فلمی دنیا میں آسکر ایوارڈ کے برابر اہمیت حاصل ہے۔
اُن کامزیدکہناہےکہ یہ کامیابی پاکستانی فلم انڈسٹری کے عروج کی ایک نئی داستان ہے اور آنیوالے دنوں میں پاکستانی فلم میکرز کیلئے بین الاقوامی سطح پر کامیابیاں سمیٹنے کے نئے دریچےکھولتی ہے۔