پاکستانی معیشت سےمتعلق موڈیزکی رپورٹ

0
101

پاکستانی معیشت سےمتعلق عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیزنےرپورٹ جاری کردی۔
موڈیزکی رپورٹ کےمطابق آئی ایم ایف کے نئے پروگرام سے پاکستان کیلئے فنڈنگ کے امکانات میں بہتری آئے گی،نیا آئی ایم ایف پروگرام فنانسنگ کے معتبر ذرائع فراہم کرے گا،ان میں دیگر دوطرفہ ممالک اور عالمی مالیاتی اداروں سے فنڈنگ کا حصول شامل ہے،مہنگائی کی وجہ سے سماجی تناو بڑھنے کا خدشہ ہے،زیادہ ٹیکسوں اور توانائی کے نرخوں میں مستقبل کی ایڈجسٹمنٹ اصلاحات پر دباو ڈال سکتی ہے۔
رپورٹ میں کہاگیاکہ مشکل اصلاحات کو مسلسل نافذ کرنے کا مضبوط انتخابی مینڈیٹ نہ ہونا خطرات پیدا کر سکتا ہے،رواں مالی سال پاکستان کی بیرونی فنانسنگ کی ضروریات تقریباً 21 ارب ڈالر ہیں،مالی سال 2026-27 کے لیے تقریباً 23 بلین ڈالر کی مالی ضروریات درپیش ہیں، پاکستان کے پاس 9.4 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر اس کی ضروریات سے کافی کم ہیں۔
موڈیزکےمطابق پاکستان کی بیرونی پوزیشن اب بھی نازک ہے، بلند بیرونی مالیاتی ضروریات کے ساتھ اگلے تین سے پانچ سال پالیسیوں میں مشکلات درپیش ہونگی،کمزور گورننس اور اعلیٰ سماجی تناؤ حکومت کی اصلاحات کو آگے بڑھانے کی صلاحیت کو متاثر کر سکتا ہے۔

 

Leave a reply