پاکستانی نوجوان طلبا و طالبات کیلئے ٹیکنکل ایجوکیشن کے شاندار مواقع

0
47

پاکستانی نوجوان طلبا و طالبات کیلئے ٹیکنکل ایجوکیشن کے شاندار مواقع،پنجاب حکومت کی ہدایت پر ٹیکنیکل اور ووکیشنل اداروں کی آن لائن پورٹل رجسٹریشن کا آغاز ہو گیا۔سہل اور تیز ترین آن لائن رجسٹریشن کاباقاعدہ آغازیکم مارچ کو کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں درخواست وصولی سے لیکر سرٹیفکیٹ کے اجرا تک مکمل آن لائن ہوگا۔تین سالہ ڈی اے ای کورسز کی رعایتی فیس میں مکمل دورانیہ کیلئے رجسٹریشن ہوگی، ادارے کے نام پر بیک اکاؤنٹ کھلوانے کی شرط میں نرمی اور اکاؤنٹ سرٹیفکیٹ کے اجرا سے مشروط طلبا اور والدین کیلئے دفاتر کے چکر لگانے کی پریشانی سے آزادی اور ایک ہی کلک پر تمام معلومات کی فراہم کی جائیں گی۔
پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ پر تمام اداروں کی فہرست شائع کردی گئی ہے، تمام منظور شدہ اداروں کی تفصیل مع کورسز اور تعداد ویب پورٹل میں موجود ہے، جبکہ طلبا کی سہولت پی ایس ڈی اے کی ویب سائٹ پر متعلقہ کورسز کے کریکولم موجود ہے۔
ویب سائٹ پر کسی بھی غیر قانونی ادارے سے متعلق آن لائن شکایت بھی درج کرائی جا سکے گی۔ ٹیکنکل ایجوکیشن کے شاندار مواقع فراہم کرنے کا مقصد پاکستانی نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر روزگار میں خودکفیل اور ملک کا قیمتی اثاثہ بنانا ہے ۔

Leave a reply