پاکستانی ٹرک آرٹ بیلاس روس پہنچ گیا ۔ منسک کے خوبصورت موسم میں پاکستانی "ٹرک آرٹ” ٹرام نے شہر میں رنگ برنگے جلوے بکھیر دئیے
پاکستان ٹوڈے: پاکستان اور بیلاروس کے ساتھ سفارتی تعلقات کی 30 ویں سالگرہ منانے کے موقع پر پاکستانی "ٹرک آرٹ” ٹرام کا افتتاح کیا۔
تفصیلات کے مطابق بیلاروس میں پاکستان کے سفیر سجاد حیدر خان نے منسک سٹی ایگزیکٹو کمیٹی کی فرسٹ ڈپٹی چیئرمین "منسک ٹرانس” کے ڈائریکٹر جنرل کے ہمراہ روایتی ٹرک آرٹ سے مزین ٹرام کا افتتاح کیا۔ تقریب میں 100 کے قریب مہمانوں نے شرکت کی۔
منصوبے کے بارے میں بات کرتے ہوئے، سفیر نے پاکستانی "ٹرک آرٹ” کو ملکی ثقافت کے طور پر اجاگر کیا، جہاں ٹرک، بسیں اور رکشے پیچیدہ ڈیزائنوں، روشن رنگوں اور ثقافتی نقشوں سے مزین ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ تقریب پاکستان کے بھرپور ثقافتی ورثے اور اس کے کاریگروں کی تخلیقی صلاحیتوں کی عکاسی کرتی ہے۔
سفیر نے منسک میں اس منفرد آرٹ پروجیکٹ کو متعارف کرانے کے لیے منسک سٹی گورنمنٹ کے تعاون پر اظہار تشکر کیا جس سے بیلاروس کی سڑکوں پر پاکستان کی فنی روایت کا ایک چھوٹا سا حصہ سامنے آیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی "ٹرک آرٹ” کے ساتھ بیلاروسی ٹرام پاکستان اور بیلاروس کے درمیان پائیدار تعلقات کی علامت ہے۔ ایک سال تک چلنے والا یہ منصوبہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مضبوط ثقافتی تعلقات کی علامت ہے۔ اس کا مقصد بین الثقافتی افہام و تفہیم کو فروغ دینا اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے بندھن کو مضبوط کرنا ہے۔
پی ٹی آئی کااحتجاج روکنےکیلئےتاجروں کاعدالت سےرجوع
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
اسماعیل ہنیہ کے خون کا بدلہ لینا ایران پر فرض ہے،خامنہ ای
جولائی 31, 2024 -
پنجاب میں خسرہ کیسز میں کمی آنا شروع
جون 14, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔