پاکستانی ڈراموں میں کام کیلئے خوبصورتی نہیں بلکہ اداکاری ضروری،صائمہ قریشی

0
37

پاکستان شوبزانڈسٹری کی خوبرواداکارہ صائمہ قریشی نےکہاہےکہ پاکستانی ڈراموں میں کام کےلئے خوبصورتی کی نہیں بلکہ اداکاری کی ضرورت ہوتی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ صائمہ قریشی نےایک نجی ٹی وی کےشومیں بطورمہمان شرکت کی جہاں پراُن سے نجی زندگی اورکیرئیرکےحوالےسےسوال وجواب کئے گئے جس کےانہوں نےبڑےہی دلچسپ جواب دئیے۔
میزبان نےاداکارہ سےسوال کیاکہ فاطمہ ثریا بجیا نے آپ کو ڈراموں میں کام کرنے کی پیشکش آپ کی خوبصورتی کی وجہ سے کی تھی؟
جس پر صائمہ قریشی نےجواب دیتےہوئے کہاکہ پاکستانی ڈراموں میں کام کے لئے خوبصورتی ضروری نہیں بلکہ کام ضروری ہےاگراداکاری نہیں آتی ہوگی تو خوبصورت چہروں کاکیاکرنااورویسےبھی خوبصورت چہروں کوکامیابی نہیں ملتی بلکہ ان لوگوں کو کامیابی ملتی ہے جنہیں اداکاری آتی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ خوبصورتی کی وجہ سے کسی کو اسکرین پر نظر آنے کا ایک موقع تو مل جائے گا لیکن اگر اسے کام نہیں آتا تو وہ صرف اپنی خوبصورتی کا کیا کرے گا۔
اُنہوں نے کہا کہ چھوٹی سکرین پر چہرے کے تاثرات کی بہت زیادہ اہمیت ہوتی ہے اور اگر کوئی انسان اپنے جذبات کا اظہار ہی کرنا نہیں جانتا تو پھر اس کی خوبصورتی کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

Leave a reply