پاکستانی کھلاڑی بی بی ایل کھیلےگئےیانہیں؟کرکٹ آسٹریلیاکی وضاحت

آسٹریلین کرکٹ بورڈ کےچیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرین برگ نےکہاہےکہ پی سی بی نے پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ کھیلنے کی اجازت دےدی ہے۔
آسٹریلین کرکٹ بورڈ کےچیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرین برگ کاکہناتھاکہ بگ بیش لیگ میں پاکستانی کھلاڑی ان ایکش ہوں گے،پاکستان کے کھلاڑیوں کو بی بی ایل کھیلنے کے لیے کلیئرنس سرٹیفکٹس مل گئےہیں، اس حوالے سے گزشتہ ہفتے پتہ چل گیا تھا۔
ٹوڈ گرین برگ نےمزیدکہاکہ ہم بہت پرجوش ہیں کیونکہ پاکستان کے اچھے کھلاڑی بی بی ایل میں شامل ہیں، ہم پاکستان کے کھلاڑیوں کے اس سیزن میں کھیلنے کے منتظر ہیں۔
بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین آفریدی، حسن علی، حارث روف شاداب خان اور حسان خان کے بی بی ایل میں مختلف ٹیموں کے ساتھ معاہدے طےپاچکےہیں۔
یاد رہے کہ چندروزقبل پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے لیگز کے لیے قومی کرکٹرز کے این او سی ہولڈ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
پی سی بی نے پہلے سے جاری این او سی رکھنے والے کھلاڑیوں کو بی بی ایل کھیلنے کی اجازت دے دی تھی، کرکٹ آسٹریلیا نے بھی اس حوالے سے پی سی بی سے بات چیت کی تھی۔















