پاکستان ،جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ:قومی ٹیم کی تیاریاں عروج پر

پاکستان اورجنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کےلئےقومی ٹیم نےتیاریاں تیزکردیں۔
پاکستان ٹیسٹ اسکواڈنےکیمپ کےچوتھےروزلاہورکےقذافی سٹیڈیم میں بھرپورپریکٹس کی۔ٹیسٹ کیمپ کے پہلے دو روز کھلاڑیوں نے نیٹس پر مشقیں کیں دو روزہ پریکٹس میچ کا مقصد کھلاڑیوں کو لمبی طرز کی کرکٹ کے لیے پریکٹس کا موقع فراہم کرنا ہے۔ چار روز کے بعد کل ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی آرام کریں گے ۔پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا کیمپ 8 اکتوبر تک جاری رہے گا۔
واضح رہےکہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔