پاکستان آئی ٹی سی این ایشیا کی میزبانی کرے گا

0
120

پاکستان ٹوڈے: پاکستان آئی ٹی سی این ایشیا کی میزبانی کرے گا۔ پاکستان کی سب سے بڑی آئی ٹی اور ٹیلی کام ایکسپو اور کانفرنس آئی ٹی سی این ایشیا کا 24 واں ایڈیشن 18 سے 20 اپریل تک ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقد ہوگا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق آئی ٹی سی این ایشیا کے24ویں ایڈیشن میں 12 ممالک سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے وفود کی شمولیت کے ساتھ500 ملین ڈالر کے سرمایہ کاری متوقع ہے، جو پاکستان کے منافع بخش ٹیکنالوجی ایکو سسٹم کا ثبوت ہے۔

آئی ٹی سی این ایشیا کے ایونٹ ڈائریکٹر عمیر نظام کا کہنا ہے کہ آئی ٹی، ٹیلی کام اور اس سے منسلک صنعتیں پاکستان میں ایک نئے دور میں داخل ہو رہی ہیں، کیونکہ پاکستانی زندگی کے ہر پہلو میں ٹیکنالوجی کے رجحانات اور جدید ایپلی کیشنز کو اپناتے ہیں۔

اس عالمی سطح کے ایونٹ کو وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کام، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)، سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل ، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور پاکستان آئی ٹی انڈسٹری ایسوسی ایشن کی بھر پورمعاونت حاصل ہوگی۔

Leave a reply