
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اورنیاریکارڈقائم ،100 انڈیکس روزانہ کی بنیاد پر نئی سطح عبور کر رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کےروزکاروبارکاآغازہواتومثبت رجحان دیکھاگیااور 100 انڈیکس میں 477 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 90 ہزار 822 پر پہنچ گیا۔
دن بھر کاروبار کے دوران مارکیٹ میں مزید تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس 712 پوائنٹس اضافے سے 90 ہزار 907 پر جا پہنچا۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1045 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا اور انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 91 ہزار 240 پر پہنچ گیا جب کہ کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس 518 پوائنٹس اضافے سے 90 ہزار 864 پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 908 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ 100 انڈیکس نے آج نئی بلند ترین سطح 91 ہزار 358 بنائی ہے۔
مارکیٹ میں 60 کروڑ شیئرز کے سودے 28 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 36 ارب روپے اضافے سے 11764 ارب روپے ہے۔
حکومت کاڈیزل کی قیمت میں 32روپے12پیسےکی کمی کااعلان
اپریل 17, 2026سونےکی قیمت میں مسلسل اضافہ،فی تولہ کتنےکاہوگیا!جانیے
اپریل 16, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا بیان
اپریل 29, 2024 -
آج سورج آنکھیں دکھائے گا یا بارش ہو گی؟موسمیاتی پیشگوئی
اپریل 12, 2025 -
توشہ خانہ ٹوکیس،سماعت بغیرکارروائی کےملتوی
جولائی 26, 2025
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














