پاکستان ،آئی ایم ایف مذاکرات:پہلےجائزےپر سٹاف لیول معاہدے میں پیشرفت

0
3

پاکستان اوربین الاقوامی مالیت فنڈز(آئی ایم ایف)مذاکرات میں 37ماہ کےپروگرام کےپہلےجائزےپرسٹاف لیول معاہدےکی طرف پیشرفت کی گئی۔
نیتھن پورٹرکی سربراہی میں آئی ایم ایف کےجائزہ مشن کااعلامیہ جاری کردیا گیا جس کےمطابق پاکستان کے ساتھ 7 ارب ڈالر قرض پروگرام پر جائزہ کے لیے بات چیت ہوئی اور پاکستان کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے بھی بات چیت ہوئی۔
اعلامیہ میں مزیدکہاگیاکہ کہ قرض کوکم کرنےکیلئےمالی پالیسی میں سختی کی گئی،مہنگائی کوکنٹرول کرنےکےلئےمانٹیری پالیسی مضبوط کی گئی،شعبہ توانائی میں بہتری کےلئےاصلاحات کی گئی ہیں،صحت اورشعبہ تعلیم کےبجٹ میں اضافہ کیاگیا، موسمیاتی اصلاحات کےایجنڈےپربات چیت کی گئی،موسمیاتی اصلاحات کامقصدقدرتی آفات کےخطرات کوکم کرناہے۔
اعلامیہ میں کہاگیاکہ آئی ایم ایف اورپاکستانی حکام آن لائن رابطےمیں رہیں گے،مفیدبات چیت اورمہمان نوازی کےلئےپاکستانی حکام کاشکریہ ادا کرتے ہیں،37ماہ کےپروگرام کےپہلےجائزےپرسٹاف لیول معاہدےکی طرف پیشرفت کی گئی۔

Leave a reply