پاکستان اوربھارت کی صورتحال انتہائی خراب تھی ،ایٹمی جنگ کاخطرہ تھا،ٹرمپ

0
3

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاہےکہ پاکستان اوربھارت کی صورتحال انتہائی خراب تھی،دونوں میں ایٹمی جنگ کاخطرہ تھا۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاہےکہ ہم نےبگ بیوٹی فل بل پاس کروایا،کرپٹومیں امریکادنیابھرمیں سب سےآگےہے،دنیامیں کئی جنگیں ختم کروائیں،پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کوروکا،صورتحال انتہائی خراب تھی ،ایٹمی جنگ کاخطرہ تھا۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق ٹرمپ نےمزیدکہاہےکہ پاکستان بھارت جنگ میں5طیارےگرائےگئے،دنیامیں کئی جنگیں روکنےپرفخرہے،6ماہ میں وہ سب حاصل کیاجوحکومتیں 8سالوں میں نہیں کرسکیں ،امریکا کوکرپٹوکیپٹل بنائیں گے ،پاکستان اوربھارت دونوں کوامریکاسےتجارت کامشورہ دیا۔

Leave a reply