پاکستان اورسعودی عرب کافارماسیوٹیکل کےشعبےمیں تعاون بڑھانےپراتفاق

0
7

پاکستان اورسعودی عرب نے فارما سیوٹیکل کے شعبےمیں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی سعودی عرب کے وزیرِ صحت فہد بن عبدالرحمن الجلاجل سے ملاقا ت ہوئی،ملاقات میں صحت کے شعبے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا،دونوں وزرائے صحت کے درمیان فارماسیوٹیکل شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیاگیا۔
اعلامیہ میں کہاگیاکہ پاکستان کے ہیلتھ سیکٹر میں سعودی سرمایہ کاری کے وسیع امکانات پر تبادلہ خیال کیاگیا،دونوں وزرائے صحت کا فارماسیوٹیکل کے شعبے میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا۔
اس موقع پروفاقی وزیرصحت مصطفیٰ کمال کاکہناتھاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی اور مضبوط تعلقات ہیں، دونوں ممالک کی عوام کے دل ایک دوسرے کیلئے دھڑکتے ہیں، صحت کا شعبہ ہماری اولین ترجیح ہے،شعبہ صحت میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

Leave a reply