پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے جائزہ مذاکرات کا آغاز کل سے ہوگا

پاکستان اوربین الاقوامی مالیت فنڈز(آئی ایم ایف) کے دوسرےاقتصادی جائزہ کیلئےمذاکرات کاآغازکل سےہوگا۔
ذرائع کےمطابق آئی ایم ایف وفد25ستمبرسے8اکتوبرتک پاکستان کادورہ کرےگا،پہلےمرحلےمیں تکنیکی جبکہ دوسرےمرحلےمیں پالیسی سطح کےمذاکرات ہوں گے،وزارت خزانہ ،توانائی،منصوبہ بندی،اسٹیٹ بینک کیساتھ مذاکرات ہوں گے،ایف بی آر،اوگرا،نیپراسمیت دیگراداروں اوروزارتوں سےمذاکرات ہوں گے،پنجاب،سندھ،خیبرپختونخوااوربلوچستان سےالگ الگ مذاکرات ہوں گے۔
ذرائع کاکہناہےکہ پاکستان نےقرض پروگرام کی تیسری قسط کےحصول کیلئے بیشتراہداف حاصل کیے ہیں،پاکستان کابجٹ خسارہ آئی ایم ایف کےاہداف کےمطابق ہے،نان ٹیکس آمدن کےاہداف آئی ایم ایف کے اہداف کےمطابق ہیں،مہنگائی کےبڑھنےکی شرح5.1فیصدکےمقررہ ہدف سےکم ہے،سیلاب کی وجہ سے ٹیکس آمدن کےاہداف میں معمولی کمی ہے۔
ذرائع کامزیدکہناہےکہ سیلاب کی وجہ سےبڑی فصلیں چاول،مکئی اورکپاس متاثرہوسکتی ہیں،بڑی فصلیں سیلاب کی نذرہونےسےمعاشی ترقی کےاہداف متاثرہوسکتےہیں،پاکستان میں ٹیکس آمدن کیلئے پالیسی بورڈ ایف بی آرکے بجائےوزارت خزانہ کومنتقل کردیاگیا۔