پاکستانی فضائی مسافروں کیلئے خوشخبری،2 نئی ایئر لائنز کی پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پروازیں شروع کرنے کی تیاری،دونوںایئر لائنز جلد ہی شیڈول اور روٹس کا اعلان کریں گی۔
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ایک دوسرے کیساتھ رابطے کو بہتر بنانے کیلئےدونوں ممالک کے درمیان پروازیں بڑھانے پر اتفاق ہوگیا۔متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کے مطابق رواں ہفتے یو اے ای حکام کے ساتھ بجٹ کے موافق ایئرلائن کے اختیارات متعارف کرانے کے معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔
معاہدے کے مطابق پاکستان کی ایئرسیال تین شہروں سے ابوظہبی کیلئے پروازوں کا آغاز کرے گی، جبکہ ویز ایئر (Wizz Air) ابوظہبی اور پاکستان کے دو شہروں کے درمیان پروازیں شروع کرے گی۔نئے روٹس اگلے دو سے تین ماہ کے اندر شروع ہونے کی امید ہے۔
اس وقت ایمریٹس، اتحاد ایئرویز، فلائی دبئی، پی آئی اے، فلائی جناح، ایئر عربیہ، سیرین ایئر اور ایئر بلیو سمیت 8 ایئر لائنز دونوں ممالک کے درمیان پروازیں جاری ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
میرےدورحکومت میں امریکہ کی سرکاری پالیسی صرف2جنسی ہوگی،ٹرمپ
دسمبر 25, 2024 -
انٹرنیٹ کی سست رفتاری کےباعث صارفین کی مشکلات میں اضافہ
دسمبر 3, 2024 -
پراسیکوشن اس کیس سے بھاگ رہی ہے:عمر ایوب
اپریل 15, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔