(پاکستان ٹوڈے) سیٹی بجے گی, کھیل جمے گا, پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں کل میدان میں مد مقابل ہوں گی ۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹی 20 انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل 22مئی کو ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائے گا ۔ قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچ چکی ، جہاں وہ میزبان برطانوی ٹیم کیخلاف چار ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔
قومی ٹیم کپتان بابر اعظم کی زیر قیادت میدان میں اترے گی ۔پاکستانی سکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان،صائم ایوب،افتخار احمد،عرفان خان،آغا سلمان،عماد وسیم،شاداب خان،اعظم خان،محمد رضوان ،عثمان خان ،ابرار احمد،حارث رؤف،حسن علی،عباس آفریدی،محمد عامر،نسیم شاہ اورشاہین آفریدی شامل ہیں ۔
انگلینڈ ٹیم کو جوز بٹلرلیڈ کریں گے، جبکہ دیگر انگلش کھلاڑیوں میں ہیری بروک،بین ڈکٹ،معین علی،ول جیکس،لیام لیونگسٹون،ثام کرن،جونی بیرسٹو،فلپ سالٹ،جوفرا آرچر،ٹام ہارٹلی،کرس جارڈن،عادل رشید،ریس ٹوپلی اورمارک ووڈشامل ہیں ۔انگلینڈ اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان چار میچز کی سیریز کا دوسرا میچ 25 مئی کو برمنگھم ، تیسرا میچ 28 مئی کو کارڈف میں ،جبکہ چوتھا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 30 مئی کو لندن میں کھیلا جائے گا۔
آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کاممکنہ شیڈول سامنےآگیا
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پاکستان میں سونا مزید مہنگا ہوگیا
فروری 26, 2024 -
اسرائیلی فوج کے ایرانی حملوں کا بھرپور جواب دینے کا اعلان
اپریل 16, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔