
پاکستان اور بھارت میں ٹرینیں رات کو تیز کیوں دوڑتی ہیں ؟ دلچسپ تفصیلات منظر عام پر آ گئیں ۔
پاکستان اور ہمسایہ ملک بھارت کے ریلویز کا نظام دنیا کے سب سے بڑے ریلوے نیٹ ورکس میں شمار ہوتا ہے، اور ریلوے کے محکمہ کا دونوں ممالک کی معیشت میں اہم کردار ہے۔ ریل کا سفر سستا ہونے کیساتھ رومانوی بھی ہوتا ہے اور روزانہ لاکھوں مسافر اس سے سفر کرتے ہیں، جبکہ ضروری اشیاء کی ترسیل بھی ریلوے کے ذریعے کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ ریلوے سسٹم لاکھوں افراد کے لیے روزگار کا ذریعہ بھی ہے۔
دونوں ممالک میں اکثر مسافر رات کے وقت ٹرین میں سفر کرنا پسند کرتے ہیں، تاکہ وہ زیادہ وقت آرام کر سکیں۔ اگر آپ نے کبھی دھیان دیا ہو تو ریلوے کی ٹرینیں رات کے وقت دن کے مقابلے میں زیادہ تیز رفتاری سے چلتی ہیں۔ جس کی کئی وجوہات ہیں، اس میں ایک وجہ کم سگنل ملنا اور کم رکاوٹیں ہیں ، دن کے وقت ٹرینیں زیادہ سٹیشنوں پر رکتی ہیں، تاکہ مقامی مسافروں کو سہولت دی جا سکے، جبکہ رات میں چھوٹے سٹیشنوں کو چھوڑ دیا جاتا ہے، جس سے ٹرین کی رفتار میں اضافہ ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ رات میں درجہ حرارت کی ہے، جس سے پٹریوں پر رگڑ کم ہو جاتی ہے اور ٹرینیں زیادہ ہمواری کے ساتھ تیز رفتاری سے دوڑتی ہیں۔ یہ تمام عوامل ملکر ریلوے کی ٹرینوں کو رات کے وقت زیادہ تیزی سے چلنے میں مدد دیتے ہیں، جس سے مسافروں کا سفر آرام دہ اور کم وقت میں مکمل ہوتا ہے۔
پنجاب میں ڈرائیونگ کی عمر16سال مقررکردی گئی
دسمبر 4, 2025پنجاب میں 25سال بعدبسنت کے تہوار کی واپسی
دسمبر 4, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














