پاکستان اپنی خودمختاری کا مکمل دفاع کرے گا:قومی اسمبلی میں متفقہ قراردادمنظور

پہلگام واقعہ کےبعدقومی اسمبلی نے بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔
سپیکرایازصادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کااجلاس منعقدہواجس میں بزنس ایڈوائزری کمیٹی نے پہلگام واقعے اور پانی کے معاملے کی مذمت کی۔
سپیکرایازصادق نےکہاکہ پاکستان سے زیادہ دہشت گردی کے نقصان سے کون واقف ہے۔ پاکستان نے بار بار آزادانہ انکوائری کا مطالبہ کیا۔
پہلگام واقعے کے بعد بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کی گئی۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے یہ قرارداد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔
قراردادکےمتن میں کہاگیاکہ پاکستان بھارتی الزامات کو مسترد کرتا ہے،پاکستان کسی بھی بھارتی اقدام کا فیصلہ کن جواب دے گا، پاکستان اپنی خودمختاری کا مکمل دفاع کرے گا۔قومی اسمبلی ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا، کشمیری اپنے حق خودارادیت کی جنگ لڑ رہے ہیں، یہ پاکستان کا معاملہ ہے ہم سب پاکستانی ہیں، ہم اس قرارداد کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، اگر پاکستان کا پانی روکا گیا تو یہ جنگ کے شروع کرنے کے مترادف ہوگا، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
عمران خان کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے مکالمہ
مئی 30, 2024 -
پی ٹی آئی کااحتجاج روکنےکیلئےتاجروں کاعدالت سےرجوع
نومبر 21, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔