پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے آفیشل ویب سائٹ لانچ کر دی

0
29

فضائی مسافروں کیلئے اہم خبر،پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے آفیشل ویب سائٹ لانچ کر دی۔ویب سائٹ پی اے اے کی ڈیجیٹل موجودگی اور عوامی رسائی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے آفیشل ویب سائٹ لانچ کر دی ہے۔ پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی ہیڈ کواٹرز میں منعقد ہ تقریب کی صدارت ڈائریکٹر جنرل پی اے اے ایئر وائس مارشل تیمور اقبال نے کی۔
ترجمان پی اے اے کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایئر پورٹس انجینئر صادق الرحمان، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ورکس اینڈ ڈیویلپمنٹ سمیر سعید، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (نامزد) ایئر وائس مارشل ذیشان سعید اور ڈائریکٹر ہیومن ریسورس عابد علی بھی موجود تھے۔اس موقع پرآئی ٹی کے عہدیداروں نے ویب سائٹ کی اہم خصوصیات پر بریفنگ دی۔
ایئر وائس مارشل تیمور اقبال نے کلک سے ویب سائٹ کو باضابطہ طور پر آن لائن کیا۔ ویب سائٹ پی اے اے کی ڈیجیٹل موجودگی اور عوامی رسائی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

Leave a reply