پاکستان بھر کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں کا اعلان ہو گیا

0
17

پاکستان بھر کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں کا اعلان ہو گیا۔کس صوبے میں موسم سرما کی کب اور کتنی تعطیلات ہوں گی؟ تمام تر تفصیلات آگئیں۔
محکمہ تعلیم سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں 21 دسمبر سے 31 دسمبرتک تعطیلات ہوں گی۔
محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے مطابق صوبے کےمیدانی علاقوں میں سکول 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک بند رہیں گے، جبکہ صوبے کے پہاڑی علاقوں میں سکول 22 دسمبر سے 28 فروری تک بند رہیں گے۔
پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں23 دسمبربروزپیر سے 10 جنوری بروزجمعہ تک ہوں گی۔نئے سال میں 11 اور 12 جنوری کو ہفتہ وار تعطیل ہوگی، جس کے بعد تعلیمی ادارے 13 جنوری کو کھلیں گے۔
بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں 16دسمبر سے موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہو چکا۔نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان کے سرد علاقوں میں تعطیلات 28 فروری تک جاری رہیں گی، جبکہ گرم علاقوں میں موسم سرما کی 10 روزہ تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔

Leave a reply