پاکستان تحریک انصاف عدلیہ کو آزاد دیکھنا چاہتی ہے:بیرسٹر گوہر

0
82

(پاکستان ٹوڈے) پاکستان تحریک انصاف آئین میں ترمیم کرکے کسی جج کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے حامی نہیں۔ ہم روزِ اول سے کہتے آئے ہیں

کہ قانون سازی کی بنیاد فردِ واحدنہیں ہونا چاہئے نہ ہی قانون سازی کو کسی ایک فرد کے مفادات کے تحفّظ کا وسیلہ بنانا چاہئے چنانچہ ہماری نظر میں کسی بھی جج کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں ہونی چاہئے۔

جہاں تک مذاکرات کا تعلق ہے ہم نے بارہا کہا کہ ہمارے کسی کے ساتھ مذاکرات نہیں ہورہے۔ جب بھی مذاکرات ہوئے قوم کو ضرور بتائیں گے۔

آج کے فیصلے کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ ایک آئینی معاملہ تھا جو کہ دستور کے آرٹیکل 51 اور 106 سے متعلق ہے۔ اس معاملےپر حتمی فیصلہ بھی ہمارے ہی حق میں ہوگا، ان شاءاللہ۔

Leave a reply