پاکستان تحریک انصاف کا پلڈاٹ کی عام انتخابات 2024 سے متعلق جائزہ رپورٹ کے نتائج کا مطالبہ
پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا پلڈاٹ کی عام انتخابات 2024 سے متعلق جائزہ رپورٹ کی روشنی میں انتخابی نتائج کے آزادانہ آڈٹ کا مطالبہ
فافن اور پتن کے بعد پلڈاٹ کی جانب سے بھی عام انتخابات 2024 کی شفافیت اور ساکھ پراٹھائے گئے سوالات الیکشن کمیشن سے مدلل جواب کے متقاضی ہیں،
عام انتخابات 2024 میں شفافیت کا اسکور گزشتہ دو انتخابات کے مقابلے میں کم ترین قرار دیا جانا مسترد شدہ کرداروں پر مبنی جعلی حکومت کی حیثیت واضح کرنے کیلئے کافی ہے، پلڈاٹ کی حالیہ رپورٹ انتخابات 2024 میں وسیع پیمانے پر دھاندلی کے ذریعے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ میں الیکشن کمیشن کے مجرمانہ کردار کی توثیق ہے،
انتخابی شیڈول میں تاخیر سے لے کر الیکشن کے روز موبائل سروس کی بندش جیسے تمام عوامل نے 2024 کے انتخابات کو گزشتہ ایک دہائی کے کم ترین منصفانہ الیکشن ثابت کیا، عوام کے ووٹ پر شب خون کے ذریعے اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے مذموم منصوبے کا انکشاف کمشنر راولپنڈی کی زبانی پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔
الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقررہ وقت کے بعد شائع کردہ جعلی فارم 45 نے نتائج میں غیرقانونی ردوبدل کو پوری قوم کے سامنے بےنقاب کردیا، ریاستی سرپرستی میں عوام کا مینڈیٹ چھین کر ملک ومعیشت کی تباہی کے ذمہ داران کو عوامی منشاء کے خلاف مسلط کرنے کیلئے الیکشن کے نام پر ایک ڈھونگ رچایا گیا۔
جعلی مینڈیٹ پر اسمبلیوں میں پہنچنے والے غیرت و حمیت سے یکسر محروم عناصر ڈھٹائی سے آئین اور جمہوریت کو پیروں تلے روندتے ہوئے وزارتیں سنبھالنے کی تیاری میں ہیں، چوری شدہ مینڈیٹ پر قائم کی جانے والی غیر آئینی حکومت ملک و قوم کی فلاح و بہبود کیلئے سخت فیصلے کرنے کی اہلیت و صلاحیت نہیں رکھتی،
تحریک انصاف امیدوراوں کو ان کی جیتی گئی ننشستوں سے محروم کرنے کے بعد سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی دیگر سیاسی جماعتوں میں بندر بانٹ کا منصوبہ سیاسی عدم استحکام میں مزید اضافے کا سبب بنے گا، انتخابات کی شفافیت پر اٹھنے والے سوالات اور دھاندلی کے تمام شواہد منظر عام پر آںے کے بعد جعلی فارم 47 پر حلف اٹھانے والے غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوری شدہ نشستیں حقیقی حقداروں کو واپس کریں
پلڈاٹ، فافن اور پتن کی انتخابات سے متعلقہ رپورٹس کی روشنی میں عام انتخابات کے نتائج کا آزادانہ آڈٹ کیا جائے اور عوام کے منتخب نمائندوں کو اقتدار منتقل کیا جائے،عوام کا چوری شدہ مینڈیٹ اور تحریک انصاف سے چھینی گئی آئینی نشستیں واپس لینے کیلئے آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھیں گے،
ہواؤں کارخ تبدیل:لاہورمیں سموگ کےخطرات پھر منڈلانےلگے
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
علی امین گنڈاپور کے خلاف مبینہ آڈیو لیکس کیس
اپریل 17, 2024 -
سیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستیں دینے کا معاملہ
مئی 7, 2024 -
ڈالرکی قیمت میں ردوبدل
جولائی 19, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔