پاکستان تحریک انصاف کی صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو ایک اور جھوٹے مقدمے میں گرفتار کرنے کی شدید مذمت
لاہور:(پاکستان ٹوڈے) مینڈیٹ چور سلیکٹڈ وزیر اعلیٰ کی تسکین کیلئے نہتی خواتین کو مسلسل ریاستی بربریت اور انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے.
تحریک انصاف کی مقبولیت سے لرزتے عناصر دو نہتی خواتین سے اس قدر خوفزدہ ہیں کہ ان کی گرفتاری ریاست کی ترجیحات کا محور بن چکی ہے، ترجمان تحریک انصاف
10 ماہ سے جیل میں ناحق قید خواتین کی رہائی کے احکامات کے بعد نئے سرے سے جھوٹے مقدموں میں گرفتاری پر عدلیہ کی خاموشی کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے، ترجمان تحریک انصاف
دو خواتین کو بغیر شواہد کے ایک کے بعد دوسرے شہر کی پولیس کی جانب سے گرفتار کیا جانا آئین اور قانون کے ساتھ کھلواڑ کا واضح ثبوت ہے، ترجمان تحریک انصاف
ذہنی و اخلاقی پستی کا شکار جعلی وزیر اعلیٰ کی ایما پر جھوٹے مقدمات کی آڑ میں تحریک انصاف کی نہتی خواتین کے تحفظ و سلامتی کو خطرات لاحق کیے جا رہے ہیں، ترجمان تحریک انصاف
عدلیہ سے استدعا ہے کہ جیل میں ناحق قید خواتین کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے اپنا آئینی کردار ادا کرے،
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔