پاکستان تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کے اراکین کے خلاف دہشتگردی کے جھوٹے پرچے کے اندراج کا معاملہ
پاکستان ٹوڈے: پاکستان تحریک انصاف نے نعیم حیدر پنجوتھہ، علی اعجاز بٹر، عثمان ریاض گِل اور مرزا عاصم بیگ سمیت دیگر کے خلاف جھوٹے، بےبنیاد اور من گھڑت مقدمے کو مسترد کر دیا
تفصیلات کے مطابق قانونی ٹیم کے اراکین کے خلاف جھوٹے پرچے میں دہشتگردی کی دفعات کی شمولیت کی بھی شدید مذمت, بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی محترمہ اہلیہ کے خلاف عدّت جیسا بیہودہ مقدّمہ بنانے والے شرپسند ریاستی مشینری کے ذریعے قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔
ایک بےغیرت، بےحمیّت اور اخلاق و کردار سے محروم کٹھ پتلی کے ذریعے عدالت میں غلاظت کی بھرمار کروانے والوں کا مکروہ منصوبہ کل خاک میں ملایا گیا، مجرم سرکار کی ایماء پر اپنے غنڈوں کو عدالت کے آس پاس شرانگیزی کیلئے لگایا گیا جس میں ناکامی پر اس مقدمے جیسی بیہودگی کی گئی۔
مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کی شہ رگ دن دیہاڑے کاٹنے کی کوشش کی گئی مگر وفاقی پولیس نے مناسب مقدمہ قائم کیا نہ اب تک کسی ملزم کو پکڑا، پنجاب سے لائے گئے ایک بےشرم آئی جی کے ذریعے مجرم وزیرداخلہ تحریک انصاف کو قانون کی دھجیاں اڑا کر سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہا ہے۔
قانونی ٹیم کے نہایت محنتی، پیشہ ور اور قانون کا احترام کرنے والے اراکین کے خلاف اس بیہودہ مقدمے کو مسترد کرتے ہیں، عدالت اس مقدّمے کو فی الفور خارج کرے اور آئی جی اور اس کے جھوٹے، بدمعاش اور شرانگیز اہلکاروں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔