پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ اراکین پنجاب اسمبلی و ٹکٹ ہولڈرز کی کارکردگی رپورٹ تیار

0
69

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) بانی چئیرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر رپورٹ تیار کی گئی، رپورٹ میں اراکین پنجاب اسمبلی و ٹکٹ ہولڈرز کی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چند اراکین پنجاب اسمبلی کے علاوہ تمام ٹکٹ ہولڈرز کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار، کارکن دلبرداشتہ ہو چکے ہیں، ٹکٹ ہولڈرز اور اراکین اسمبلی کارکنان کو احتجاج کیلئے نکالنے میں ناکام رہے ہیں۔

لاہور اور پنجاب میں کوئی رہنما کارکنان کی قیادت کیلئے موجود نہیں، پاکستان تحریک انصاف پنجاب میں کوئی بڑا احتجاج ریکارڈ نہ کروا سکی، رپورٹ۔ رپورٹ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش کی جائے گی۔

Leave a reply