پاکستان ترک بھائیوں اوربہنوں کیساتھ مکمل یکجہتی کےساتھ کھڑاہے،وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ پاکستان ترک بھائیوں اوربہنوں کیساتھ مکمل یکجہتی کےساتھ کھڑاہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نےسماجی رابطےکی ویب سائٹ ایکس سابق (ٹوئٹر) پرترکیہ کےصوبےازمیرمیں پھیلنےوالی تباہ کن آگ پرغم کا اظہارکرتےہوکہاکہ ترک صدراورعوام سےدلی ہمدردی اوریکجہتی کا اظہار کرتاہوں،دعاگوہیں آگ پرجلدقابوپالیاجائےاورجان ومال کانقصان کم ہو۔
وزیراعظم کاکہناتھاکہ پاکستان ترک بھائیوں اوربہنوں کیساتھ مکمل یکجہتی کےساتھ کھڑاہے،پاکستان ترکیہ کوہرممکن مددفراہم کرنےکےلئےتیارہے۔
واضح رہےکہ قدرتی آفات سے نمٹنے والے ترکی کے ادارے آفاد (AFAD) کے مطابق، سب سے شدید آگ سیفریحیصار کے جنگلاتی علاقے میں اتوار کو شروع ہوئی، جو تیز ہواؤں (120 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی وجہ سے تیزی سے پھیل گئی۔
صرف سیفریحیصار سے 42,300 افراد کو نکالا گیا۔،جنگل کی آگ نے کئی گھروں کو راکھ کردیا۔ کچھ علاقوں میں صرف دیواریں ہی باقی رہ گئیں۔
وزیر زراعت و جنگلات ابراہیم یومکلی کے مطابق آگ بجھانے کے لیے 1,000 سے زائد اہلکار، 4 طیارے، 14 ہیلی کاپٹر اور 106 فائر ٹرک سرگرم عمل ہیں۔
حکام نے بتایا کہ اب تک 263 مقامات پر آگ بھڑکی، جن میں سے 259 پر قابو پالیا گیا ہے، جب کہ باقی 4 مقامات پر کارروائی جاری ہے۔
ایک شخص کو پٹرول سے جان بوجھ کر آگ لگانے کے الزام میں گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
گورنرفیصل کریم کنڈی نےکےپی حکومت کی تبدیلی کاعندیہ دیدیا
جولائی 3, 2025سانحہ سوات:غفلت برتنےوالوں کاتعین جلد کیاجائے،عدالت
جولائی 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔