پاکستان روس کیساتھ تجارتی اوراقتصادی تعاون کووسعت دینے کا خواہشمند ہے، وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ پاکستان روس کے ساتھ تجارتی، اقتصادی، توانائی، مواصلات اور سیکیورٹی تعاون کو وسعت دینے کا خواہشمند ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف سےروس کےنائب وزیراعظم الیکسی اوورچوک نے ملاقات کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نےروس کے نائب وزیراعظم اوورچک اور ان کے وفد کا وزیراعظم ہاؤس میں خیرمقدم کیا۔
روسی نائب وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ روس کے ساتھ مضبوط تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کی اہم ترجیحات میں سے ہے۔ پاکستان روس کے ساتھ تجارتی، اقتصادی، توانائی، مواصلات اور سیکیورٹی تعاون کو وسعت دینے کا خواہشمند ہے۔
شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ وہ اگلے ماہ اسلام آباد میں روسی وزیر اعظم جناب مشسٹن(Mishustin) کے استقبال کے منتظر ہیں۔ اس سال جولائی کے اوائل میں ان کی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ انتہائی نتیجہ خیز بات چیت ہوئی تھی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے دوطرفہ تعاون میں مزید توسیع پر بات چیت کے لیے اعلیٰ سطحی وفد بھیجنے پر صدر پیوٹن کا شکریہ ادا کیا۔
روسی نائب وزیراعظم اوورچک نے پرتپاک استقبال پر وزیراعظم شہبازشریف
کا شکریہ ادا کیا اور روس کے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے پاکستان اور روس کے تعلقات کو تعمیری اور باہمی طور پر مفید قرار دیا۔ دونوں فریقین نے باقاعدہ رابطے برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف اور روسی نائب وزیراعظم نے روس اور پاکستان کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کی۔ اس مفاہمتی یادداشت کے تحت مشترکہ مفاد کے تمام شعبوں بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، آئی ٹی، زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی اور تعلیم میں تعاون کو فروغ ملے گا۔
ہواؤں کارخ تبدیل:لاہورمیں سموگ کےخطرات پھر منڈلانےلگے
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
بنگلہ دیش میں بحران: حالات کا پس منظر
اگست 7, 2024 -
سونےکی قیمت میں ایک بارپھربڑااضافہ
اکتوبر 4, 2024 -
وزیراعظم نے یوٹیلیٹی سٹورز پر ریلیف پیکیج ختم کردیا
جولائی 2, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔