پاکستان رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کاروائی جاری

0
74
پاکستان رینجرز (سندھ)اور سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے  لیاری سے لیاری گینگ وار کمانڈر عزیر بلوچ گروپ سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب ملزم امیر جان عرف ببلو کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا غیر قانونی اسلحہ وایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم نے 2014 میں لیاری گینگ وار ماب بلوچ/عزیر بلوچ گروپ میں شمولیت اختیار کی۔ملزم ملا نثار اور ماب بلوچ کے ساتھ ملکر مخالف گروپ کے ساتھ فسادات کرنے، تاجروں کو بھتے کی پرچیاں دینے، فائرنگ اور منشیات فروشی میں ملوث ہے۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اپنے ساتھی راجن عرف راجو کے ساتھ ملکر سیفی لین میں واقع خان محمد عرف بھائی جان کے گھر پر فائرنگ کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو فائرنگ کرتے ہوئے دیکھاجا سکتا ہے۔ ملزم کے دیگر ساتھی راجن عرف راجو اور بھائی شہر یار کو سی ٹی ڈی پولیس نے بھتہ خوری اور فائرنگ کرنے کے جرم میں پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے جس میں ملزم امیر جان عرف ببلو  کو مفرور ظاہر کیا گیا ہے۔
ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گرفتارملزم کوبمعہ اسلحہ وایمونیشن مزید قانونی کاروائی کے لیے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply