پاکستان رینجرز (سندھ)کی جانب سے منشیات کی روک تھام کے لیے آپریشن کا سلسلہ جاری
سندھ:(پاکستان ٹوڈے) پاکستان رینجرز (سندھ) اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے سیکٹر 6/F&G مہران ٹاؤن سے منشیات فروشی میں ملوث خاتون سمیت 3ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے175 گرام ہیروئن، 90گرام آئس اور نقدی برآمد کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں غازی چوک، منظور کالونی اور گردو نواح میں منشیات سپلائی کرنے میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
گرفتارملزمان کو منشیات اور نقدی سمیت مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
کمشنر راولپنڈی کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں: رانا ثنا
فروری 17, 2024 -
ملک بھر میں کڑاکے کی سردی،پہاڑوں پرمزید برفباری کی پیشگوئی
جنوری 11, 2025
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔