پاکستان سمیت دنیاکوموسمیاتی چیلنجزکاسامناہے،وزیراعظم

0
8

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ پاکستان سمیت دنیاکوموسمیاتی چیلنجزکا سامنا ہے،گلیشیئرزکاتحفظ ہمارےلئےانتہائی اہم ہے۔
دوشنبےمیں بین الاقوامی گلیشیئرزکانفرنس سےخطاب کرتےہوئے وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ پاکستان میں13ہزارگلیشیئرزہیں،پاکستان کےپانی کانصف حصہ گلیشیئرزسےحاصل ہوتاہے،موسمیاتی تبدیلی کےباعث گلیشیئرز تیزی سےپگھل رہےہیں،پاکستان نے2022میں تباہ کن سیلاب کا سامنا کیا، سیلاب سےفصلیں تباہ اورانفراسٹرکچرکونقصان پہنچا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ پاکستان سمیت دنیاکوموسمیاتی چیلنجزکاسامناہے، گلیشیئرز کا تحفظ ہمارےلئےانتہائی اہم ہے،پاکستان کافضامیں زہریلی گیسوں کااخراج نصف فیصدسےبھی کم ہے،ترقی یافتہ ملک ماحولیاتی تبدیلی چیلنج سےنمٹنےکیلئےاپنی ذمہ داریاں پوری کریں،ماحولیاتی تبدیلی کےباعث ایکوسسٹم بھی متاثرہورہا ہے، ترقی یافتہ ملک ترقی پذیرملکوں میں ارلی وراننگ سسٹم میں سرمایہ کاری بڑھائیں، بھارت کاسندھ طاس معاہدےکویکطرفہ طورپرمعطل کرنےکافیصلہ قابل مذمت ہے،پاکستان اپنےحصےکےپانی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرےگا۔

Leave a reply