پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آزادی صحافت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آزادی صحافت کا دن منایا جارہا ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے 3 مئی کو ہر سال آزادی صحافت کا دن منایا جاتا ہے۔
جس کا مقصد صحافت کے بنیادی اصولوں کی موجودہ صورتحال پر اعتماد کا اظہار کرنا اور دنیا میں صحافت کی موجودہ صورتحال کو پیش کرنا ہے۔یہ دن منانے کا مقصد پیشہ وارانہ فرائض کی بجا آوری کے دوران صحافیوں اور صحافتی اداروں کو درپیش مشکلات، مسائل، دھمکی آمیز رویوں اور زندگیوں کو لاحق خطرات کے متعلق عوام اور دنیا کو آگاہ کرنا ہے۔اس دن کے انعقاد کی ایک وجہ معاشرے کو یہ یاد دلانا بھی ہے کہ عوام کو حقائق پر مبنی خبریں فراہم کرنے کیلئے صحافی اور صحافت کا کتنا اہم کردار ہوتا ہے۔
صحافی معاشرے کا آئینہ دار ہوتا ہے ،جو موسم کی سختیوں اور اپنی سماجی زندگی کو پس پشت ڈالتے ہوئے ہر خبر پر نظر رکھتے ہوئے اسے عوام تک پہنچاتا ہے۔پاکستان میں صحافت کو ریاست کا چوتھا ستون تسلیم کیا جاتا ہے،مگرصحافیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے قانون سازی اور عملی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
پنجاب حکومت نےبسنت تہوارمنانےکی اجازت دےدی
دسمبر 10, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














