پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’تپ دق‘‘ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خاموش قاتل تپ دق کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔
ہر سال 24 مارچ کو تپ دق کا عالمی دن منایا جاتا ہے، تاکہ خاموش قاتل قرار دی گئی، اس بیماری سے بچاؤ سے متعلق آگہی عام کی جا سکے۔
طبی ماہرین کے مطابق ٹیوبر کلوسس کے بڑھتے کیسز میں پاکستان پانچویں نمبر پر ہے، جہاں ہر سال تقریباً 15 لاکھ کیسز رپورٹ کیے جاتے ہیں اور ان میں سے 15 ہزار کیسز ملٹی ڈرگ ریزسٹینٹ کی اقسام کے بتائے جاتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کئی دہائیوں کی پیشرفت کے باوجود پاکستان کو اب تک ٹی بی فری نہیں کیا جاسکا۔پھیپھڑوں کو متاثر کرنیوالا یہ بیکٹیریا جسم کے دیگر حصوں دماغ، گردے اور ریڑھ کی ہڈی کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق ٹی بی صحت ِ عامہ کیلئے ایک عالمی خطرہ بنی ہوئی ہے،لہٰذا اس سے بچاؤ کیلئے احتیاط اور علاج تک رسائی کو بہتر بنایا جانا ضروری ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔