پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی پر یورپ کی جانب سے عائد پابندی برقرار ہے

0
69

پاکستان ٹوڈے: پاکستان سی اے اے کی جانب سے سیفٹی لسٹ میں پاکستان اور سول ایوی ایشن کا نام شامل نہ ہونا خوش آئند بات ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیفٹی لسٹ میں شامل ملکی ائیرلائنز کی یورپ آمد پر پابندی عائد ہو جاتی ہے، یورپی یونین ائیر سیفٹی کمیٹی نے 31 مئی کےاجلاس میں پاکستان کا کیس آیا سا کوبھیج دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے آفیشل ذرائع سے پاکستان ٹوڈے کو بیان دیتے ہوے کہا، جس میں ان کا کہنا ہے کہ یورپی یونین ائیر سیفٹی کمیٹی نے 31 مئی کےاجلاس میں پاکستان کا نام سیفٹی لسٹ میں نہیں ڈالا۔

ذرائع کے مطابق پابندی اٹھانے کا اختیار یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی آیاسا کے پاس تھا، آیاسا پاکستان کے لیے تھرڈ کنٹری آپریٹرز اتھارائزیشن بحال کر دے تو پاکستانی ائیرلائنزکمپنی یورپ کے لیے پروازیں آپریٹ کرے گی۔

یورپی یونین کی جانب سے پاکستانی ائیرلائنز پر عائد پابندی کے خاتمے کی امید برقرار ہے۔ اور پی آئی اے سمیت پاکستانی ائیرلائنز سے پابندی اٹھانے کے بارے میں آیاسا کا اجلاس رواں ہفتے ہوگا۔

 

 

Leave a reply