پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی،انڈیکس 1 لاکھ10ہزار سےتجاوزکرگیا

0
5

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی،100انڈیکس ایک لاکھ دس ہزار سے تجاوزکرگیا۔
کاروباری ہفتےکےتیسرےروزپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا،100انڈیکس میں 1478 پوائنٹس کااضافہ ہونےسےانڈیکس ایک لاکھ 10ہزار375پوائنٹس پرٹریڈکرتےدیکھاگیا۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، بعدازاں سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران اچانک شدید مندی چھا گئی جس کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1073 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 1 لاکھ 8 ہزار 896 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

Leave a reply