پاکستان سٹاک مارکیٹ نےنئی تاریخ رقم کردی،100انڈیکس نئی سطح کوچھوگیا

0
44

پاکستان سٹاک مارکیٹ نےنئی تاریخ رقم کردی، مارکیٹ میں مثبت رجحان،100انڈیکس پہلی بارایک لاکھ20ہزارکی سطح عبورکرگیا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 793 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزکاروبارکےاختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1131 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 18 ہزار 938 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

Leave a reply