پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کا آغاز 17 فروری کا لاہور میں ہوگا۔ پہلا ٹاکرا لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں دفاع چیمپیئن لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہوگا۔ دونوں ٹیمیں اس سے قبل ٹائٹل جیت چکی ہیں۔ اس میگا ایونٹ میں کراچی کا نیشنل سٹیڈیم پلے آف اور فائنل سمیت 11 میچوں کی میزبانی کرے گا۔
شائقین کا مقبول ترین ایونٹ 4 شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، 6 ٹیموں پر مشتمل پی ایس ایل کا فائنل 18 مارچ کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہو گا، 34 میچوں پر مشتمل اس ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کراچی گیارہ میچوں کی میزبانی کرے گا جن میں کوالیفائر، دو ایلیمینیٹرز اور فائنل شامل ہیں۔
لاہور کا قذافی سٹیڈیم اور راولپنڈی کا پنڈی کرکٹ سٹیڈیم 9، 9 میچز کی میزبانی کرے گا جبکہ ملتان میں شائقین 5 میچز دیکھ سکیں گے، ٹورنامنٹ میں 7 ڈبل ہیڈرز ہوں گے، پنڈی کرکٹ سٹیڈیم 5 ڈبل ہیڈرز میچوں کی میزبانی کرے گا۔
لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان مقابلہ 24 فروری اور 9 مارچ کو ہوگا، جبکہ نیشنل سٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں 9 مارچ کو مدمقابل ہوں گی۔
کنگز، قلندرز، سلطانز اور یونائیٹڈ اپنے ہوم گراؤنڈ پر 5 میچز کھیلیں گی جبکہ پشاور زلمی 4 میچز پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں تین تین میچ کھیلے گی جب کہ ایک میچ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں 25 فروری کو ہوم سائیڈ سلطانز کے خلاف کھیلے گی۔
سابق ایڈیشن کی طرح ایچ بی ایل پی ایس ایل کا 9 واں ایڈیشن بھی دو مرحلوں میں ہو گا جس میں ملتان کرکٹ سٹیڈیم اور قذافی سٹیڈیم لاہور 17 سے 27 فروری تک 14 میچوں کی میزبانی کریں گے، اس کے بعد کرکٹ ایکشن راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم اور کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں منتقل ہو جائے گا جہاں 28 فروری سے 18 مارچ تک 20 میچ کھیلے جائیں گے۔
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیرمین ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا نواں ایڈیشن 17 فروری سے شروع ہونے والا ہے جس میں چار شہروں میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی خوبصورتی نظر آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ ان شہروں میں ایونٹ کی میزبانی کا فیصلہ ملک بھر کے شائقین کے لیے اعلیٰ درجے کی کرکٹ پیش کرنے کے ہمارے عزم کا ثبوت ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ ان شہروں میں میچوں کی میزبانی نہ صرف شائقین کے جوش وخروش میں اضافہ کرتی ہے بلکہ گراس روٹ لیول پر کرکٹ کو بھی فروغ دیتی ہے۔
ذکا اشرف نے کہا کہ ہم اس شاندار ایونٹ کے لیے تیار ہیں اور ساتھ ہی ہم سنسنی خیز مقابلے دیکھنے اور ملک بھر میں کرکٹ کے شائقین کے لیے ناقابل فراموش لمحات فراہم کرنے کے بھی منتظر ہیں۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کاممکنہ شیڈول سامنےآگیا
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ریماخان کیساتھ وائرل تصویرمیں موجودبچےکارازفاش ہوگیا
اگست 28, 2024 -
الیکشن ترمیمی ایکٹ:عدالت نےتحریری حکم جاری کردیا
اگست 24, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔