پاکستان سپورٹس بورڈ نے سید فخر علی شاہ پر پابندی عائد کر دی، نوٹیفکیشن جاری

0
5

پاکستان سپورٹس بورڈ نے بیس بال فیڈریشن کے سیکرٹری سید فخر علی شاہ پر پابندی عائد کر دی، نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
پی ایس بی کے مطابق فخر شاہ کا 9 ستمبرکے شوکاز نوٹس کا جواب قابل قبول نہیں لہٰذا اب وہ کھیلوں کی کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے۔
نوٹیفکیشن کےمطابق فخر علی شاہ نے بغیر اجازت بیرون ملک ٹیمیں بھیجیں، بیس بال فیڈریشن نے ملیشیا اور تائی پے میں بغیر این او سی شرکت کی ۔پی ایس بی نے جعلی این او سی جمع کرانے کا معاملہ ایف آئی اے کو بھیج دیاشوکاز نوٹس کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیا گیا۔
پی ایس بی کےنوٹیفکیشن میں کہاگیاکہ فخر علی شاہ نے آئین کی بارہا خلاف ورزی کی، سید فخر علی شاہ پر تمام کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی عائدکی جاتی ہے،تمام فیڈریشنز اور اداروں کو فخر علی شاہ سے عدم تعاون کی ہدایت کی جاتی ہے،فخر علی شاہ کو 30 دن میں اپیل کا حق حاصل ہے۔

Leave a reply