پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کے امکانات روشن ہوگئے

پاکستانی فضائی مسافروں کیلئے اہم خبر،پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کے امکانات روشن ہوگئے۔ کئی سال بعد امریکی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔
امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کی 5 رکنی ٹیم دبئی سے کراچی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے پہنچی ،جہاں یہ ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا آڈٹ کرے گی۔سی اے اے کے شعبہ لائسنسنگ، فلائٹ سٹینڈرڈ، ایئروردنیس اور سٹیٹ سیفٹی شعبوں کا آڈٹ ہوگا۔
امریکی ٹیم 12 ستمبر تک پاکستان سول ایوی ایشن کا آڈٹ مکمل کرکے پاکستان سے واپس روانہ ہوگی۔امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کے آڈٹ میں کامیابی پاکستانی ایئرلائنز کی امریکا میں براہ راست پروازوں کی بحالی ہو سکے گی، آڈٹ میں کامیابی پاکستانی سی اے اے کی ریٹنگ میں بھی بہتری آئے گی۔