پاکستان شاہینزکیخلاف بنگلہ دیش اے258رنزپرآؤٹ

0
20

پاکستان شاہینزکےخلاف دوسرےچارروزہ میچ کےپہلےدن بنگلہ دیش اے258رنزبناکرآؤٹ ہوگئی۔
ڈارون میں کھیلےگئےمیچ میں پاکستان شاہینزکےکپتان صاحبزادہ فرحان نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش اے کو بیٹنگ دی۔پہلےبیٹنگ کرتےہوئےبنگلہ دیش اےکی ٹیم 258رنزبناسکی۔
کھیل کے اختتام پر پاکستان شاہینز نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 39 رنز بنائے تھے اس طرح وہ ابھی بنگلہ دیش اے کے اسکور سے219 رنز پیچھے ہے۔
بنگلہ دیش اے کی پہلی اننگز میں کپتان محمود الحسن جوئے نے آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 69 رنز اسکور کیے۔آئچ ملا نے 55 رنز کی اننگز کھیلی جس میں سات چوکے شامل تھے۔محمود الحسن نے پرویز حسین کے ساتھ دوسری وکٹ کی شراکت میں 60 رنز بنائے۔

پاکستان شاہینزکی طرف سےخرم شہزاد نے 69 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔کامران غلام نے 6 کاشف علی نے 21 اور فیصل اکرم نے 87 رنز کے عوض دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان شاہینز کی پہلی اننگز میں صاحبزادہ فرحان 4 اور حسیب اللہ 18 بناکر آؤٹ ہوگئے۔
کھیل ختم ہونے پر عمیر بن یوسف 7 اور محمد علی1 رن بناکر ناٹ آؤٹ تھے۔
گرنے والی دونوں وکٹیں رپون مونڈل نے حاصل کیں۔
پاکستان شاہینز چار تبدیلیوں کے ساتھ یہ میچ کھیل رہی ہے۔ عرفان خان، فیصل اکرم، طیب طاہر اور کاشف علی کو محمد حریرہ، مہران ممتاز، مبصرخان اور شاہنواز دھانی کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

Leave a reply