ترجمان دفترخار جہ نےکہاہےکہ پاکستان غزہ میں مستقل جنگ بندی کامطالبہ کرتا ہے۔
ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کاکہناتھاکہ مراکش کشتی حادثےمیں جاں بحق 4افرادکی میتیں پاکستان پہنچادی گئیں،میتوں کوپروازایس وی726کےذریعےاسلام آبادپہنچایاگیا،جن کی شناخت محمد ارسلان،علی سجاد،حامدشبیراوراقبال وقاص کےنام سےہوئی ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ صدرآصف علی زرداری اس وقت چین کےسرکاری دورہ پرہیں،دونوں ممالک کےدرمیان رابطوں کومزیدمضبوط بنانے کے حوالےسے بات ہوئی،صدرآصف علی زرداری کی بیجنگ میں صدرشی جن پنگ سےملاقات ہوئی۔
ترجمان کاکہناتھاکہ فلسطینیوں کےساتھ کھڑےہیں،فلسطین ان کےعوام کاحق ہے،غزہ میں امدادی سامان کی فراہمی کوبلاروک ٹوک یقینی بنایاجائے،پاکستان نےہمیشہ فلسطین اورفلسطین کازکی حمایت کی،پاکستان غزہ میں مستقل جنگ بندی کامطالبہ کرتاہے۔
شفقت علی خان کاکہناتھاکہ پاکستان کےچین اورامریکہ کےساتھ اچھےتعلقات ہیں،کشمیرپرکسی بھی قسم کی مہم جوئی کاجواب دینےکےلئےتیارہیں۔ 5 فروری کو ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا، یوم یک جہتی کشمیر پر سفیراء کے لیے ایک بریفنگ کا انتظام بھی کیا گیا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سپریم کورٹ اورمعیشت سمیت پورانظام ڈول رہاہے،عمران خان
ستمبر 25, 2024 -
جماعت اسلامی کی خواتین کاملتان روڈپردھرنا
جولائی 29, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔