پاکستان فلسطینیوں کےساتھ کھڑاہے،وزیرخارجہ اسحاق ڈار

0
61

وزیرخارجہ اسحاق ڈارنےکہاہےکہ پاکستان فلسطینیوں کےساتھ کھڑاہے۔
جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کےوزرائےخارجہ کاغیرمعمولی اجلاس منعقدہوا،جس میں پاکستان کی نمائندگی وزیرخارجہ اسحاق ڈارنےکی ، اجلاس میں غزہ کی تعمیرنو کے لئےعرب منصوبےکی حمایت کااعادہ کیاگیااور عالمی سطح پرفلسطینیوں کی حمایت کی اہمیت کواجاگرکیاگیا۔
اجلاس سےاظہارخیال کرتےہوئے وزیرخارجہ اسحاق ڈارکاکہناتھاکہ غزہ سے متعلق عرب لیگ کے فیصلےکی حمایت کرتےہیں،اسرائیل فلسطینیوں پرمظالم بندکرے،پاکستان فلسطینیوں کی حمایت میں اپنےمؤقف کوپیش کرتارہے گا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ پاکستان فلسطینیوں کےساتھ کھڑاہے، عالمی برادری اسرائیل کےغیرقانونی اقدامات کےخلاف آوازاٹھائے۔

Leave a reply