پاکستان فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتاہے،ترجمان دفترخارجہ
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نےکہاہےکہ پاکستان فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتاہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کاہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہناتھاکہ بیلاروس کےصدرنےپاکستان کادورہ کیا،بیلاروس کےساتھ متعددمعاہدوں اورایم اویوز پر دستخط ہوئے،اسپیکرقومی اسمبلی ایازسادق ماسکوکےدورےپرہیں،ایازصادق ماسکومیں دوطرفہ ملاقاتیں کرینگے۔
ممتاززہرابلوچ کامزیدکہناتھاکہ پاکستان فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتاہے، فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں، عالمی برادری اسرائیل کو فلسطین میں جارحیت اور نسل کشی پر جوابدہ ٹھہرائے۔پاکستان فلسطینیوں کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے، پاکستان فلسطین میں غیر مشروط جنگ بندی کامطالبہ کرتا ہے، پاکستان لبنان میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی،اخلاقی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ناشتہ بنانے کی صلاحیت کا حامل منفرد روبوٹ متعارف
ستمبر 10, 2024 -
ڈالرکی قیمت میں اضافہ روپیہ گراوٹ کاشکار
اگست 12, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔