پاکستان مسئلہ کشمیرکااقوام متحدہ کی قرا ردادوں کےمطابق حل چاہتاہے ،ممتاز زہرا بلوچ

0
10

ترجمان دفترخارجہ ممتاززہرابلوچ نےکہاہےکہ پاکستان مسئلہ کشمیرکااقوام متحدہ کی قرا ردادوں کے مطابق حل چاہتاہے۔
اسلام آبادمیں ترجمان دفترخارجہ ممتاززہرابلوچ کا ہفتہ وارپریس بریفنگ کےدوران کہناتھاکہ وزیراعظم شہبازشریف نےسعودی عرب کادورہ کیا،وزیراعظم نےریاض میں ’ون واٹرسمٹ‘‘میں شرکت کی،وزیراعظم نےسعودی عرب کےولی عہدمحمدبن سلمان سےملاقات کی۔
ممتاززہرابلوچ کامزیدکہناتھاکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنےایران کادورہ کیا،نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنےای سی اوکانفرنس میں شرکت کی،پاکستان اورروس کےدرمیان8ایم اویوزپردستخط کیےگئے،وفاقی وزیراویس لغاری نےپاکستان کی نمائندگی کی۔
اُن کاکہناتھاکہ اسرائیل کی نہتے فلسطینیوں پر بربریت جاری ہے، علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے، اقوام متحدہ کی کل کی قرار داد کو خوش آمدید کہتے ہیں، قرارداد میں فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی قبضے کے خاتمے کا کہا گیا۔
ترجمان دفترخارجہ کامزیدکہناتھاکہ علاقائی استحکام کےلئے شام میں امن ناگزیرہے،پاکستان مسئلہ کشمیرکااقوام متحدہ کی قرا ردادوں کےمطابق حل چاہتاہے۔

Leave a reply