پاکستان مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی میں واحد بڑی جماعت بن کر ابھری ہے: اسحاق ڈار کا دعویٰ
پاکستان مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی میں واحد بڑی جماعت بن کر ابھری ہے: اسحاق ڈار کا دعویٰ
لاہور: (پاکستان ٹوڈے) سابق وزیر خزانہ اور (ن) لیگ کے رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی میں واحد سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر اُبھری ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ انتخابات کا نتیجہ پہلے ہی عوام کو معلوم ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ (ن) کے الیکشن سیل کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی میں واحد سب سے بڑی سیاسی جماعت اور پنجاب اسمبلی میں واضح اکثریت والی جماعت کے طور پر اُبھری ہے۔
الیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اب تک کے نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) 17 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔