پاکستان میں بارشیں برسانے والا سسٹم کب داخل ہوگا؟موسم کی اہم پیشگوئی
پاکستان میں بارشیں برسانے والا سسٹم کب داخل ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل 31 جنوری سے یکم فروری کے درمیان بارش برسانے والا سسٹم ملک میں داخل ہوگا اور مختلف علاقوں میں بارش کے باعث موسم میں دوبارہ ٹھنڈک بڑھ جائے گی اور درجہ حرارت مزید گر جائےگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی پیشگوئی ہے، دیر، چترال، کو ہستان، ما نسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، شا نگلہ، بو نیر اورسوات میں ہلکی بارش اور پہاڑو ں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے۔
موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور ہلکی بر فبا ری ہو سکتی ۔
دوسری جانب راولپنڈی، اٹک ،جہلم،چکوال ، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ دن کے اوقات میں بوندا باندی متوقع ہے جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اوررات کے اوقات میں سرد رہے گا ۔
ادھر بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
پیکاقانون کی کس شک پراعتراض ہےبتایاجائے،عطااللہ تارڑ
فروری 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
زرمبادلہ کےذخائرمیں اضافہ:اسٹیٹ بینک نےرپورٹ جاری کردی
اگست 29, 2024 -
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
مئی 10, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔