پاکستان میں تیل کےتیزی سےکم ہوتےذخائر،نئی دریافت ناگزیر

0
3

پاکستان میں تیل کےتیزی سےکم ہوتےذخائرکےپیش نظرنئی دریافت ناگزیرہوگئی ہے۔
آڈیٹرجنرل آف پاکستان کی رپورٹ کےمطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سےبین الاقوامی ایکسپلوریش کمپنیوں سےرابطے کئےجارہےہیں،ملکی سطح پر دریافت شدہ تیل کےذخائر1234ملین بیرل ریکارڈ کیےگئےہیں،جبکہ پاکستان اب تک دریافت شدہ تیل کاتقریباً80فیصداستعمال کرچکاہے۔
آڈیٹرجنرل کی رپورٹ میں کہاگیاکہ خیبرپختونخوامیں94.24ملین بیرل اورسندھ میں78.98ملین بیرل تیل کےذخائرباقی ہیں،جبکہ پنجاب میں 74.23ملین بیرل اوربلوچستان میں صرف 1.6ملین بیرل دریافت شدہ تیل کےذخائرموجودہیں ۔
آڈیٹرجنرل رپورٹ میں بتایاگیاکہ تیل کی موجودہ پیداواری صلاحیت 60 ہزار بیرل یومیہ ہےجسےنئی دریافتوں سے بڑھایاجاسکتاہے۔
امریکی اطلاعاتی ادارہ برائےتوانائی کےمطابق پاکستان میں9.1بلین بیرل غیراستعمال شدہ ذخائرموجود ہیں،2030تک توانائی کی طلب2.23بلین بیرل سےڈیڑھ گنابڑھ کر3.35بلین بیرل تک پہنچنےکاامکان ہے،بین الاقوامی معاونت سےتیل کےنئےذخائرکی تلاش کافیصلہ،قومی معیشت کےلئےگیم چینجرثابت ہوگا۔

Leave a reply